Welcome to ::::::ALHARAMAINONLINE.ORG::::::
 
 

 
 
تقديم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقد مہ : فضیلۃ الشیخ عبد المحسن بن محمد القاسم

اما م و خطیب مسجد نبوی شریف

 

الحمد للہ ، والصلاة و السلام علی رسول اللہ ، و علی آلہ و صحبہ و من تبعھم بٳحسان ٳلی یوم الدین ـ و بعد ،

اسلام امن و چین کا دین ہے ، اللہ تعالی نے ساری دنیا میں اس کی اشاعت کا حکم دیا ہے ، اس کے نور سے عرب و عجم ضیا پاتے ہیں ، تمام اقوام تک اس کا پیغام پہنچانا ضروری ہے اور اس کے علاوہ ہر دین ناقابل قبول ہے ،ارشاد باری تعالی ہے : " و من یبتغ غیر الٳسلام دینا فلن یقبل منہ و ھو فی الآخرة من الخاسرین " اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو اختیار کرے گا تو وہ اس سے قبول نہیں کیا جاۓ گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ھو گا ـ

زمانۂ رسالت میں لوگوں کی رھنمائی کے لۓ مختلف طریقے اپناۓ گۓ ، کبھی دعاة و مبلغین بھیجے گۓ تو کبھی وعظ و نصیحت اور خطبہ و ارشاد سے کام لیا گیا اور کبھی خط و کتابت کو اختیار کیا گیا ـ دور حاضر میں انتہائی دور دراز مقامات تک بھی کم از کم وقت میں بات پہنچانا آسان ھو گیا ہے جہاں تک پچھلے زمانے میں بات پہنچانے کا کوئی راستہ اور وسیلہ نہیں تھا ـ

اہل اسلام اپنی ھفتہ واری عید ( جمعہ) میں جمع ھوتے ہیں اور ایسے خطبہ کے ذریعے جو مختصر الفاظ ، وسیع معانی اور دلنشین اسلوب پر مشتمل ھوتا ہے ، دینی تعلیمات اور شرعی احکام سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کے خطبوں کی اہل ایمان کے دلوں میں ایک خاص قدر و قیمت ہے ، جہاں عرب اور عربی دان حضرات ان کے الفاظ کے سحر میں کھو جاتے ہیں وہیں غیر عرب ان کے زیر و بم پر ھمہ تن گوش ھوتے ہیں اور دلوں کی گہرائیوں سے ان کو سمجھنے کے لۓ بے تاب و مشتاق رہتے ہیں  ـ

ساری دنیا کے مسلمان بھائی بھائی ہیں ـ اگر چہ ان کے درمیان کتنی ہی دوریاں اور مسافتیں ھوں ـ  لھذا مسلمانان عالم کی شیرازہ بندی ، یکساں فہمی اور تشنگی کو دور کرنے کے لۓ ھم ہر جمعہ حرمین شریفین کے منبروں پر دیۓ جانے والے خطبوں کے ترجمے عالمی زبانوں میں پیش کر رہے ہیں تا کہ ہر مسلمان ان کے مطالب سے آگاہ ھو سکے اور ان پر عمل کر کے خوش نصیبی حاصل کر سکے ـ

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو یک جاں فرما دے اور حق پر ان سب کو جمع فرما دے بے شک یہ اسی کے بس میں ہے اور وہی اس پر قادر بھی ہے ـ

و صلی اللہ و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ ٲجمعین

 

 
 


 
  makkah خطب: تمام ادیان و شرائع کی کامل تری شکل : دین اسلام اور شر

 

 

 

تمام ادیان و شرائع کی کامل تری شکل :

 دین اسلام اور شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم

فضیلة الشیخ  / صالح بن محمد آل طالب : حفظہ اللہ

1/1/ 1425 ھ  27 / 2 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

اللہ کا تقوی اختیار کرو ، اس قدر جتنا کہ اس کا حق ہے اور اسلام کے مضبوط آہنی کنڈے کو تھامے رکھو اور یاد رکھو کہ یہ دنیا فانی ہے اور آخرت ہی ھمیشہ کا گھر ہے ۔ ارشاد الہی ہے :

" جس نے برائی کی اسے بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا اور جو نیک کام کرے گا ، مرد ھو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ھو گا تو ایسے لوگ جنت میں داخل ھونگے وہاں انھیں بے شمار رزق ملے گا " ۔

 ( المؤمن : 40)

مقصد تخلیق انسان اور یہ کائنات :

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (63 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 59151 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  makkah خطب: آداب حج

 

 

 

آداب حج 

فضیلة الشیخ  / سعود الشریم  : حفظہ اللہ

15/12/ 1424 ھ  6 / 2 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

 لوگو ! میں آپ لوگوں کو اور اپنے آپ کو تقوی اخیار کرنے کی تاکید و وصیت کرتا ھوں یہی سفر آخرت کے لۓ بہترین زاد راہ ہے اور اللہ تعالی کے بعد یہی قابل اعتماد و بھروسہ سہارا ہے ۔ ارشاد الہی ہے :

" اے عقل والو ! اللہ سے ڈرو تاکہ تم فلاح و کامیابی پا جاؤ "  ( الما‏ئدہ : 100)

اداء مناسک پر شکران نعمت :

حجاج بیت اللہ کرام ! اللہ تعالی نے اپ کو ان مناسک و اعمال حج کی ادائیگی کی توفیق دے کر آپ

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (53 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 40940 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  makkah خطب: حج : دروس ، بصائر و عبرتین ۔ فضائل و برکتین

 

 

 

حج : دروس ، بصائر و عبرتیں ۔  فضائل و برکتیں 

فضیلة الشیخ  / صالح بن محمد آل طالب   : حفظہ اللہ

8/12/ 1424 ھ  30 / 1 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

اللہ کے بندو ! اللہ سے ڈرو کیونکہ ارشاد الہی ہے :

" اے لوگو ! اپنے رب سے ڈرو ، بیشک قیامت کا زلزلہ بہت ہی سخت چیز ہے ، جس دن تم اسے دیکھو گے کہ تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھی بھول جائیں گی اور تمام حمل والی عورتوں کے حمل گر جائیں گے اور لوگ تمھیں دیوانے نظر آئیں گے مگر وہ دیوانے و متوالے نہیں ھونگے بلکہ ( عذاب دیکھ کر ) مدھوش و بیہوش ھو رہے ھونگے ، بیشک اللہ کاعذاب بڑا ہی سخت ہے "۔( الحج : 1 ۔ 2 )

مبارک و بشارت ھو :

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (56 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 63078 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  Madina خطب: سال نو اور چند اهم امور

 

 

 

سال نو  اور چند اھم امور

فضیلة الشیخ  / حسین بن عبد العزیز آل الشیخ : حفظہ اللہ

1/1/ 1425 ھ  27 / 2 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

الوداع اے سال رفتہ ! خوش آمدید اے سال نو !

ہر سال کے آغاز پر اور نۓ سال کا سورج روشن ھونے پر انفرادی و جماعتی سطح پر اپنے گریبان میں جھانکنے اور اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے تا کہ ماضی کا جائزہ لے کر اپنے حال کی اصلاح کی جا سکے اور صحیح منھج کے مطابق مستقبل کے لۓ منصوبہ بندی کی جا سکے تا کہ اغراض و مقاصد پورے ھوں اور مفادات کا حصول ممکن ھو ، ھماری امت اسلامیہ جو کہ ان دنوں نۓ سال کا استقبال کر رہی ہے اور سابقہ سال جو اپنے دامن میں بہت ہی بڑے بڑے حوادث و واقعات لے کر

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (60 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 26063 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 5)
 

 
  Madina خطب: فریضة حج اور حاجی کي کردار مین حسین انقلاب

 

 

 

فریضۂ حج اور حاجی کے  کردار میں حسین انقلاب

فضیلة الشیخ  / صلاح البدیر  : حفظہ اللہ

15/12/ 1424 ھ  6 / 2 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

مسلمانو ! اللہ کا تقوی اختیار کرو کہ اس کا تقوی سب سے زیادہ نفع بخش چیز ہے اور اللہ کی نافرمانی سے  بچو کیونکہ وہ شخص خائب و خاسر اور نقصان اٹھانے والا ھو گیا جس نے اللہ کے احکام میں کمی کوتاہی کی ۔ ارشاد الہی ہے :

" اے ایمان والو !  اللہ کا تقوی اختیار کرو اور سیدھی بات کیا کرو ، وہ تمھارے اعمال کو درست کر دے گا اور تمھارے گناہ بخش دے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ و سلم  ) کی اطاعت کرے گا وہ بہت بڑی کامیابی و مراد  پا گیا " ۔ ( الاحزاب : 70 ، 71 )

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (41 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 50204 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  Madina خطب: حج : دروس ، بصائر و عبرتین ۔ فضائل و برکتین

 

 

 

حج : دروس ، بصائر و عبرتیں ۔  فضائل و برکتیں  

فضیلة الشیخ  / عبد المحسن القاسم : حفظہ اللہ

8/12/ 1424 ھ  30 / 1 / 2004 ء

 

حمد و ثناء کے بعد

خیرات و برکات کے سیزن :

مسلمانو ! خیرات و برکات سے بھر پور مواسم یکے بعد دیگرے آتے ہی رہتے ہیں جو اپنے اندر شرف زمان و عظمت مکان بھی لۓ ھوۓ ھوتے ہیں ۔ مسلمانوں کے دل بیت اللہ شریف کی طرف اٹھکلیاں لیتے رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کی طرف ہر روز تمام نمازوں میں رخ کر کے کھڑے ھوتے ہیں ۔

 جیسا کہ ارشاد الہی ہے :

" آپ اپنا رخ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں " ۔ ( البقرہ : 144 ، 149 ، 150 ) ۔

 

 

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (44 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 49152 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  Madina خطب: مدرسه حج کي اسباق ، نصیحتین اور عبرتین

 

 

 

مدرسۂ حج کے  اسباق ، نصیحتیں اور عبرتیں

فضیلة الشیخ  / عبد الباری الثبیتي : حفظہ اللہ

24/11/ 1424 ھ  16 / 1 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

فلسفہ و فوائد عبادات

اللہ تعالی نے  جو عبادات مقرر فرمائی ہیں ان میں بہت ساری حکمتیں اور بکثرت فوائد پنہاں ہیں جن میں میں سے سب سے اھم چیز یہ ہے کہ اللہ کے اوامر و نواھی کے سامنے بندوں کا خضوع و عاجزی اور اللہ کے لۓ بندوں کی عبودیت و بندگی کا حصول ھو ، اسی طرح ان حکمتوں اور فوائد میں سے ہی ایک یہ بھی ہے کہ ان عبادات کے ذریعے اللہ تعالی اپنے بندوں کا تزکیۂ نفس اور انھیں اچھے خصائل و فضائل کے لۓ تیار کرتا ہے ۔

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (46 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 53348 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  Madina خطب: محاسبة نفس اور اتباع سنت : راه نجات

 

 

محاسبۂ نفس اور اتباع سنت : راہ نجات

فضیلة الشیخ  / علی عبد الرحمن الحذیفي : حفظہ اللہ

17/11/ 1424 ھ  9 / 1 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

اللہ کا تقوی اختیار کریں اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری کریں اور اس دن سے ڈریں جس دن کوئی کسی کے کام نہیں آ سکے گا بلکہ ہر شخص محض اپنے اعمال کی وجہ سے  ہی یا تو شقی و نامراد ھو گا یا پھر سعادت و خوشحالی پاۓ گا ۔

خیر کی خبر اور شر سے خبردار :

اللہ کے بندو ! اللہ تعالی نے آپ کی طرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے حکم سے اللہ کی طرف دعوت دینے والے

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Wednesday, March 10 (43 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 44289 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  makkah خطب: چند لمحات : آيات حج کي ساته

 

 

 

چند لمحات : آيات حج کے ساتھ

فضیلة الشیخ  / سعود الشریم : حفظہ اللہ

24/11/ 1424 ھ  16 / 1 / 2004 ء

حمد و ثناء کے بعد

لوگو ! میں اپنے آپ کو اور آپ تمام حضرات کو اللہ کا تقوی و پرہیزگاری اختیار کرنے کی وصیت و تاکید کرتا ھوں  ، اس سے غیب و علانیہ ، غصہ و رضامندی ، خوشی و غمی ہر موقع پر خوف کھاؤ ۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

" عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رھو ، تاکہ فلاح و رستگاری حاصل ھو " ۔ ( المائدہ : 100)

 

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Tuesday, March 09 (51 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 58322 حرفا زيادة | خطب | التقييم: 0)
 

 
  Madina صله رحمی کي فضائل و ثمرات اور قطع رحمی کی مذمت و نقصانات

 

 

 

صلہ رحمی کے فضائل و ثمرات اور قطع رحمی کی مذمت و نقصانات

فضیلة الشیخ  / عبد الحسین القاسم : حفظہ اللہ

3/11/ 1424 ھ  26 / 12 / 2003 ء

حمد و ثناء کے بعد

اللہ کے بندو ! اللہ کا تقوی اختیار کرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور اللہ تعالی کی نعمتوں کے نزول کا باعث بنتا ہے اور ترک تقوی اور اس سے دوری کے نتیجہ میں مصیبتیں آتی ہیں ۔

اصلاح و تعمیر معاشرہ :

مسلمانو ! اسلام انسانوں کا ایک انتہائي باھمی رحم و کرم اور عطف و مہر بانی والا معاشرہ تعمیر کرنا چاہتا ہے جس کی قیادت و سیادت محبت و بھائی چارے کے ہاتھ میں ھو ۔ اور خیر و

 
 
  أرسلت بواسطة urd في Saturday, February 14 (53 قراءة)
(أقرأ المزيد ... | 63975 حرفا زيادة | التقييم: 0)
 

  Modules

· الصفحة الأولى
· AvantGo
· Feedback
· Recommend Us
· Search
· Stories Archive
· Topics
 

  Subscribe EMail

subscribe
unsubscribe